وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا

2  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزارت اور مسلح افواج پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان جیسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتیں۔

ترجمان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان تنظیموں کے خیراتی مقاصد، سیلاب زدگان کی امداد اور عوامی خدمت جیسی سرگرمیوں کا وزارت دفاع سے کوئی تعلق نہیں، تنظیموں کو مسلح افواج کی جانب سے بھی انہیں تسلیم نہیں کیا گیا، سابق فوجیوں کی ان تنظیموں کا مسلح افواج کی حمائیت یا تسلیم کرنے کا دعویٰ بھی حقائق کے منافی ہے، مسلح افواج نے ایسی سوسائٹیوں کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دی ہے، ترجمان نے بتایا کہ وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی سوسائٹیوں کے امور کار بارے رہنما اصول واضح ہیں اس سلسلے میں مستقبل کی مشاورت اور رہنمائی کیلئے وزارت دفاع میں یہ پالیسی دستیاب ہے، وزارت دفاع نے متنبہ کیا ہے کہ اس پالیسی اور اصولوں کی خلاف ورزی قابل تعزیر جرم ہوگی۔ وزارت دفاع نے بعض سابق فوجیوں کی تنظیموں سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزارت اور مسلح افواج پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی اور ویٹرنز آف پاکستان جیسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو تسلیم یا ان کی توثیق نہیں کرتیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…