ساری رات سوچنے کے بعد مجبوراً پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا، شہباز شریف

1  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے 300 یونٹ والے صارفین کے لیے بھی فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا جھوٹا، مکار اور ملک دشمن شخص آج تک دنیا میں پیدا ہی نہیں ہوا۔

عمران خان کو ایک ادارے نے پالا پوسہ اور نخرے اٹھائے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو سیلاب کی مصبیت سے بچانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ نتائج اللہ کے حوالے ہیں۔انہوں نے دس ہزار میگا واٹ کا شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سنبھالتے ہی مصیبتیں آئیں گویا سرمنڈاتے ہی اولے پڑے، تیل کی قیمتیں دنیا بھر میں تاریخ کی بلند ترین سطح پرچلی گئیں، سیلاب آپ کے سامنے ہے، پاکستان کی نااہل ترین حکومت نے ساڑھے تین سال میں عوام کو ایک دھیلے کی بھی سہولت نہیں دی اور ان کی زندگی میں کوئی بہتر نہیں لائی لیکن جانے والے حکمران بھی ہمارے لیے گڑھا کھود کر گئے یعنی نہ ہوگا بانس اور نہ بجے گی بانسری، وہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باوجود قیمت کم رکھ کر چلے گئے۔شہباز شریف ں ے کہا کہ عمران خان کے پاس دماغ نہیں ہے، یہ تو اللہ کی دین ہے، سابقہ حکومت نے 20 ہزار ارب روپے کے قرض لیے جو پاکستان کی تاریخ کے قرضوں کا 80 فیصد ہے اور وہ تیل کی قیمت کم کرگئے یعنی پاکستان کو معاشی تباہی کی جانب دھکیل دیا، قیمت بڑھانے کا معاہدہ آئی ایم ایف سے انہوں ں ے کیا اور اس معاہدے کو پارہ پارہ کردیا،

جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ا?ئی ایم ایف کے کہنے پر اس معاہدے پر عمل درآمد شروع کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سے قبل چینی 52 روپے تھی اور ان کے دور میں چینی 100 روپے کلو سے تجاوز کرگئی، انہوں نے چینی کو وافر ذخائر کہہ کر ایکسپورٹ کردیا پھر چینی پر سبسڈی دے کر اربوں روپے ہڑپ کیے اور روپے کی قدر کم کردی، اسی طرح گندم پہلے ایکسپورٹ کی پھر مہنگی داموں امپورٹ کی اس طرح معاشی تباہی کی۔

میں اگر چینی جانے دیتا تو قیمت بیس روپے کلو بڑھ جاتی۔شہباز شریف نے کہا کہ کووڈ کے دوران گیس کوڑیوں کے بھاؤ ملتی رہی لیکن انہوں ں ے اسے لانگ یا شارٹ ٹرم کسی طرح سے نہیں خریدا، روسی یوکرین جنگ کے بعد ہمارے لیے گیس خریدنا دشوار ہوگیا جس کے سبب ہمیں مہنگا ترین تیل خریدنا پڑا اور اس سے بجلی بناکر عوام کو فراہم کی۔انہوں ں ے کہا کہ خدا کا شکر ہے ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، لیکن یہ کوئی خوشی کی بات نہیں ہے، ہم نے ا?ئی ایم ایف سے قرض لیا ہے،

عمران خان یہی چاہتا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے اور چاہتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے، کے پی حکومت کا ا?ئی ایم ایف کو خط پہنچ گیا اور پنجاب حکومت کا باقی تھا کہ پی ٹی آئی والوں کی آڈیو لیک ہوگئی، پتا چل گیا کون ملک سے مخلص ہے اس بارے میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، اس سے بڑی سازش اور کیا ہوگی کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کی جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سخت فیصلے ضرور کیے لیکن عوام عمران خان کا چہرہ پہچان لے،

جب ہمارے پارٹی اپوزیشن میں تھی تو کس طرح عمران حکومت نے ہمارے ساتھ سلوک کیا اور رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالا، سلام ہے نواز شریف کو ہماری قیادت نے بہادری سے مقابلہ کیا اور رونا دھونا نہیں کیا، گزشتہ حکومت نے بیٹیوں اور بہنوں کو بھی نہیں چھوڑا، مریم اور زرداری صاحب کی بہن کے ساتھ ظلم کیا، جیلوں میں سختی کی گئی۔شہباز شریف نے کہا کہ انسان کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے، ہم پر کس طرح بے بنیاد مقدمات بنائے گئے،

نواز شریف، خواجہ ا?صف، مریم نواز اور دیگر کے خلاف ا?رٹیکل سکس تک کے مقدمات بنائے گئے، نیب اور ایف ا?ئی اے کو انہوں نے ہمارے خلاف چھوڑا ہوا تھا، عمران خان نے خود بیٹھ کر اداروں کو ہدایات دیں کہ خواجہ ا?صف، مریم نواز، سعد رفیق اور رانا ثنا پر اس اس طرح مقدمات قائم کرو۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان پیدا ہی اْس دن ہوا جس دن سب لوگ جھوٹ بول رہے تھے، عمران خان جیسا جھوٹا، مکار اور ملک دشمن شخص ا?ج تک دنیا میں پیدا ہی نہیں ہوا،

عمران خان کس منہ سے لوگوں کو چور ڈاکو کہتا ہے، عمران خان کو ایک ادارے نے پالا اور پوسہ اور نخرے اٹھائے لیکن عمران نے اداروں کو تقسیم کرنے کی بات کی، فوج کے خلاف بولنے والوں کے خلاف کارروائی کی تو ان کی کمر میں درد شروع ہوگیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر انہوں نے کہا کہ پوری رات سوچتا رہا کہ قیمت نہ بڑھے مگر مجبوری میں قیمت بڑھانی پڑی۔ انہوں ں ے کہا کہ بجلی مہنگے بننے کے سبب بلوں میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑا ایف اے سی کے نام پر،

مارچ میں جو بجلی مہنگی بنی اس کا بل دو ماہ بعد بڑھایا گیا جون اور جولائی میں، اس بل بڑھنے سے عام ا?دمی پریشان ہوگیا، میں نے لڑائی کی کہ اگر ہمیں یہی کرنا ہے تو کہیں جاکر حجرے میں بیٹھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں دو سو یونٹ والوں پر ایف اے سی معاف کردیا لیکن میں اڑا رہا کہ جب تک تین سو یونٹ والوں کو ریلیف نہیں ملے گا بات نہیں بنی، 300 یونٹ والوں کو ریلیف دینے کے لیے بھی پوچھنا پڑتا ہے ورنہ کہیں آئی ایم ایف ہمارا حقہ پانی بند نہ کردے،

ا?ج اعلان کرتا ہوں کہ تین سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر بھی ایف اے سی معاف کیا جارہا ہے، اب ملک بھر کے 75 فیصد صارفین ایف اے سی سے مستثنی ہوگئے ہیں۔وزیراعظم نے پی ٹی ا?ئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہم چوروں اور ڈاکوؤں نے کچھ نہیں کیا تو ا?پ کے پاس چار سال کام کرنے کا موقع تھا، جس میں ا?پ نے سوائے نااہلی کے اپنی کوئی صلاحیت ظاہر نہیں کی‘۔ شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں دوست اور برادر ممالک منصوبے پاکستان لائے مگر سابق حکومت نے انکار کیا،

اب کی بار دورہ قطر میں جب سولر سے بجلی کی پیداوار سے متعلق بات کی تو انہیں نے گلے لگا کر کہا کہ ہماری بھی یہی خواہش ہے‘۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’سولر پینل کے بعد اربوں روپے تیل کی درا?مد پر بچیں گے، جس کے براہ راست ثمرات عوام کو ملیں گے، یہ منصوبہ 10 ہزار میگا واٹ کا ہوگا‘۔وزیراعظم نے خواجہ سعد رفیق، مصدق ملک، رانا ثنا اللہ کو اپنا بازو قرار دیتے ہوئے اْن سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے وزرا کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ ’اللہ کرے ا?ئندہ پندرہ روز میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں تاکہ میری فکر دور ہوجائے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہم سب اس وقت سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے صوبائی تاثر کو ختم کرنا ہوگا، بلوچستان، ا?زاد کشمیر، سندھ، خیبرپختونخواہ میں متاثر ہونے والے بھی ہمارے بھائی اور مسلمان ہیں، اگر اْن کا خیال نہ کیا تو یہ کفر ہوگا اور رب ہم سے ناراض ہوجائے گا‘۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…