سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران مریم نواز گر گئیں

31  اگست‬‮  2022

راجن پور، اسلام آباد (این این آئی، آن لائن)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز سیلاب متاثرین سے خطاب کے دوران گر گئیں۔راجن پور میں زیادہ متاثرین جمع ہونے کی وجہ سے مریم نواز چھوٹی میز پر چڑھ گئیں، دوران تقریر میز ٹوٹ جانے سے وہ لڑ کھڑا گئیں۔مریم نواز نے اسی جگہ کھڑے ہو کر خطاب مکمل کیا۔یاد رہے کہ مریم نواز خصوصی طیارے سے ڈی جی خان ایئرپورٹ

پہنچیں اور وہاں سے راجن پور گئی تھیں۔واضح رہے کہ مریم نواز نے اس سے قبل سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور ان کے مسائل سنیں اور ہرممکن مددکی یقین دہانی کروائی۔یاد رہے کہ مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ملتان، تونسہ اور راجن پور کا دورہ کریں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے ن لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کل  اسلام آباد طلب کر لیا۔ وزیراعظم سیلاب متاثرین کی امداد کو بروقت یقینی بنانے کے لیے لیگی ارکان کو متحرک کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ارکان سینٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی کو اسلام آباد طلب کر لیا۔

شہباز شریف نے اہم پارٹی عہدیداروں اور رہنماوں کو بھی اسلام آباد آنے کی دعوت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس میں سیلاب متاثرین کی امداد اور انکی بحالی کے معاملات زیر غور آئیں گے،اور شہباز شریف سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لیے لیگی ارکان سے مشاورت اور تجاویز طلب کریں گے ۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کو سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی سونپیں گے ،پارٹی قائد میاں نواز شریف کی ہدایت کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلیوں سے سیلاب متاثرین کے لیے عطیات دینے کی درخواست کریں گے اور ارکان اسمبلی کو سیلاب متاثرین کی لیے فنڈ ریزنگ کی بھی ہدایت کریں گے۔ علاوہ ازیںوزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں لیگی ارکان اسمبلی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تجاویز بھی پیش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…