امریکہ سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں ٗ زلفی بخاری

28  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ امریکا سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ہی رات میں ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن سے پی ٹی آئی کے تعلقات ایک ملاقات میں ٹھیک ہو جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عمران خان کے بڑے اچھے تعلقات تھے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے امریکی صدارت سے ہٹنے کے بعد میں نے ان سے بات کی تو ٹرمپ نے پوچھا کہ میرا دوست عمران خان کیسا ہے۔دوسری جانب امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہے۔ پاکستانی اکسیویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی سفارتخانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری باعث فخر ہے۔پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اس وقت بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔ یہ خوش آئند امر ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کی ضرورت کا احساس کیا گیا ہے ۔ پاکستان تو پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے امریکہ ہی نہیں‘ دنیا کے ہر ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے کوشاں رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…