عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کی دھمکی دے دی

25  اگست‬‮  2022

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے۔طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہاکہ 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، جس

کو نواز شریف نے ختم کیا تھا، اس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا، مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے۔عابد شیر علی نے کہا کہ مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں، عمران خان نے جو معاہدے کیے، مفتاح اسماعیل اس پر عمل نہ کریں، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانامشکل ہوتا جارہا ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا گیا تو ہم خود عوام کیساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے، 200 یونٹ تو ایک موٹر چلانے والے کا آجاتا ہے۔رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت سیلاب کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل بھی سیلاب ہیں،200 یونٹ تک ریلیف نا کافی ہے۔طلال چوہدری نے کہاکہ سیلاب میں پنجاب اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ غائب ہیں، دونوں وزرائے اعلیٰ عمران خان کے جلسے بھرنے میں مصروف ہیں۔  دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیاتی میاں محمود الرشید کی قیادت میں شہریوں اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دبئی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین کی کثیر تعدا د نے بھی شرکت کی،احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین حکومت کے خلاف اوربلوں میں

کمی کا مطالبہ کرتے رہے۔ محمود الرشید نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کی زندگی عذاب میں ڈال دی ہے،مہنگائی ختم کرنے کا نعرہ لگانے والی امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے،ایک دو پنکھے والے غریب کو چودہ ہزار کا بل آ رہا ہے،ہماری مائیں بہنیں امپورٹڈ حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہیں کہ چولہا کیسے جلائیں،

ہمارا مطالبہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے کر فی الفور مستعفی ہو۔ انہوں نے کہاکہ چوروں لٹیروں کو سازش کے تحت قوم پر مسلط کیا گیا ہے،عمران خان لوگوں کی سانس، آنکھ اور آواز بن چکا ہے،پاکستان کو صرف عمران خان بحرانوں سے نکال سکتا ہے،ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب ان ظالموں سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…