قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

24  اگست‬‮  2022

دوحہ، اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد ال ثانی نے پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دیوان امیری آمد پرامیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے

وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ اور خیر سگالی جذبات کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات جارہی ہے،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کیساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور مضبو دوستی پر مبنی ہیں، وزیراعظم نے 2لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی پر شیح حمد بن خلیفہ الثانی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے قطر کے ویژن 2030 کے حوالے سے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور ان کی اہلیہ شیخہ موزہ بنت ناصر سے ملاقات کی اور خدمت میں سلام پیش کیا۔ وزیر اعظم نے امیر قطر کے والد کا اپنے اور وفد کے استقبال پر شکریہ اداکیا ساتھ ہی پاکستان اور قطر کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے 1999 اور 2017 میں امیر قطر کے والد شیک حمد بن خلیفہ الثانی کے پاکستان کے دوروں کا ذکر کیا،

وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بلند کرنے میں ان کے ادا کیے گئے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم پاکستان نے امیر قطر کی اہلیہ شیخہ موزہ بنت ناصر کی سرپرستی میں تعلیم سب سے بڑھ (ایجوکیشن ابوؤ آل) کو یاد کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم سے محروم بچوں کے سکولوں میں اندراج پر تعریف کی۔ وزیر اعظم نے قطر میں دو لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر امیر قطر کے والدین

کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پاکستانی ریاست قطر کے ساتھ پاکستان کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے امیر قطر کے ویژن 2030 کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہبا شریف نے امیر قطر کے والد کو جلد دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔واضح رہے کہ قطر کی سرمایہ کار اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں میں تین اربڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…