بجلی کے بغیر دھوپ میں ٹھنڈک پیدا کرنے والا اے سی متعارف

20  اگست‬‮  2022

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی کمپنی نے دنیا کا سب سے پہلا ایئرکنڈیشنر بنایا ہے جو چار دیواری سے باہر دھوپ میں بھی زبردست ٹھنڈک پیدا کرسکتا ہے اور وہ بھی کسی بجلی کے بغیر۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسے کینشو سسٹم کا نام دیا گیا ہے جو مائع نائٹروجن باہر پھینک کر فوری طور پر اطراف کے ماحول کو منفی دس درجے سینٹی گریڈ تک سرد کرسکتی ہے۔ اسرائیلی کمپنی کینوکو نے اسے

پہلی مرتبہ گھر کے باہر آزمایا ہے جو کیفے ہیٹر کے الٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔اسے آئوٹ ڈور ریستوران میں رکھا جائے تو ایک نظام کئی میزوں کو سرد کرسکتا ہے۔ اس کا اہم راز مائع نائٹروجن ہے جس کی ایک معیاری ٹنکی اندر رکھی ہے۔ اس میں منفی 196 درجے سینٹی گریڈ پر نائٹروجن کو سرد رکھا گیا ہے۔ جسے ہی ایئرکنڈیشنر کا سوئچ آن کیا جاتا ہے تو نائٹروجن باہر نکل کر تیزی سے پھیلتی ہے اور باہر کے ماحول میں بھی ٹھنڈک آجاتی ہے۔مائع نائٹروجن باہر نکل کر گیس بن جاتی ہے اور اصل جسامت سے 700 گنا زائد پھیل جاتی ہے جس کی وجہ مکینکل انجن ہے۔ گیس خارج کرنے کے لیے ایئرکنڈیشنر کو خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے چلانے کے لیے بجلی کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس سے کوئی گرم ہوا باہر خارج ہوتی ہے۔کمپنی کے مطابق نائٹروجن میں سانس لینے کا کوئی نقصان نہیں اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مائع نائٹروجن دھیرے دھیرے خارج ہوتی ہے۔اس طرح آئوٹ ڈورمائع نائٹروجن ایئرکنڈیشنر دیدہ زیب، موبائل، مثر اور خاموش ہے۔ ایک یونٹ کی ٹنکی 7سے 10 روز کے لیے کافی ہوگی ہے۔ جلد ہی ان کی تل ابیب کی ریستورانوں میں آزمائش کی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نائٹروجن کی ایک ٹنکی کی قیمت 50 سے 60ڈالر کے برابر ہے۔توقع ہے کہ 2023کے وسط تک یہ اہم ایجاد مارکیٹ میں پیش کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…