بے شرمی کی حد ہے کرائے پر شہباز گل کی نقلی ماں اور بہنیں پمز ہسپتال لے آئے۔۔۔یہ پروپیگنڈا کیلئے کسی بھی حدتک گرسکتے ہیں ،حنا پرویز بٹ

20  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی والدہ اور خالہ گزشتہ روزپمز ہسپتال پہنچیں،اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔شہبازگل کی والدہ فوادچودھری سے گفتگو کرتے ہوئے مسلسل روتی اور شہبازگل کو بچانے کی درخواست کرتی رہیں۔

انہوں نے حکومت کو بھی برابھلاکہا تاہم فواد چودھری نے انہیں یقین دلایاکہ پارٹی شہبازگل کے ساتھ کھڑی ہے۔دریں اثنا شہباز گل کی خالہ بھی وہیل چیئر پر پمز پہنچیں تاہم انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں ملی۔ اس موقع پر شہبازگل کی خالہ کا کہناتھاکہ میں اپنے بچے کو بچانے آئی ہوں، خدا کے لئے جاگو ورنہ برباد ہوجائو گے۔دوسری جانب مسلم لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ٹوئٹر پر دعویٰ کیا کہ شہباز گل کی نقلی ماں اور بہنیں پمز ہسپتال لے آئے۔یہ پروپیگنڈا کیلئے کسی بھی حدتک گِر سکتے ہیں۔۔۔دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔ الیکشن کمیشن نے 30 اگست 2022 کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…