وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل کرنے سے انکار کر دیا

18  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے تینوں نام مسترد کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب تبدیل کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی

کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سمری مسترد کردی اورچیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے تین نام وفاقی حکومت کو ارسال کئے تھے،نئے چیف سیکرٹری پنجاب کیلئے بھجوایا گیا مراسلہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا یا،پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق سے تین افسران میں سے کسی ایک کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی،پنجاب حکومت کی طرف سے تین افسران کے پینل میں گریڈ 22 کے سیکرٹری کابینہ ڈویژن احمد نواز سکھیرا، گریڈ 22 کے بابر حیات تارڑ اور گریڈ 21 کے عبداللہ خان سنبل کے نام شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے کسی بھی افسر کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے،وزیر اعظم پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے پینل میں شامل ناموں مسترد کر سکتے ہیں پھر یا پنجاب حکومت کو مزید نام بھجوانے کا اختیار بھی ہے۔یاد رہے چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے عاشورہ محرم سے قبل پنجاب میں مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت کر تے ہوئے وفاق کو خدمات واپس لینے کے لئے مراسلہ ارسال کیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے انہیں عاشورہ محرم تک فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…