نواز شریف ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں

15  اگست‬‮  2022

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہائی جیکر بناکر سزادی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا،نواز شریف ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں، یاد رکھیں نواز شریف

کوکسی صورت جیل نہیں جانے دیں گے، غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟ مقاصد کیا تھے،ہسپتال کے فنڈ خان کے اکاؤنٹ میں کیس ٹرانسفر ہوئے،اکیلا عمران خان مجرم نہیں ثاقب نثار مرکزی کردار ہے۔ پیر کو مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان بنانے والوں کو غدار قرار دیا گیا، پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی لیکن آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، ایوب خان مادر ملت کا الیکشن چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیر ملکی عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔جاوید لطیف نے پوچھا کہ غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟ اسپتال کو دیے جانے والے پیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیسے ہو گئے؟ عمران خان کس آزادی کی بات کر رہے ہیں

سازشوں کے مہر ے عمران خان جیسے کردار ادا کر رہے ہیں آزادی کے مقاصد عمران خان جیسے کرداروں کی وجہ سے پورے نہیں ہوئے پاکستان کو حقیقی آزادی 75سال قبل مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 4سال اقتدار پر قابض رہے اور انہوں نے ملکی معیشت کو بیڑا غرق کر دیاہے اور اگرآج الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے باوجود ایک طبقہ جلسوں کی کال دے رہا ہے، روپتہ بہتر ہو رہا

ہے،ملکی معیشت پنپ رہی ہے تو یہ احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین نہیں رہے جبکہ ایک شخص نے ان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا یہ اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی کردار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرنے والوں میں سے ہے، کچھ دروازے اور شیشے ٹوٹے تو کہا گیا کہ

عدلیہ پر حملہ ہو گیا، ہمارے خلاف ایف آئی آرز کاٹی گئیں، نواز شریف کیس کا جلد فیصلہ سنانے کیلئے مانیٹرنگ جج بٹھایا گیا،جو کچھ آج ہو رہا ہے اس کی بھی ڈوریاں ہلائی جار ہی ہیں۔جاوید لطیف کا کہنا تھا ایک بات یاد رکھیں کہ ہم نواز شریف کو جیل میں نہیں جانے دیں گے، نواز شریف کا وطن واپسی پر ایسا استقبال کریں گے کہ سب دیکھیں گے، ریاستی ادارے آئین کے مطابق کام کریں گے تو ملک مشکلات سے نکل سکے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…