پاک فوج نے سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی بڑی تعداد میں موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا

14  اگست‬‮  2022

راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج نے سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی بڑی تعداد میں موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران وادی سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے

مسلح ارکان کی بڑی تعداد کی مبینہ موجودگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ تصدیق کے بعد یہ رپورٹس انتہائی مبالغہ آمیز اور گمراہ کن قرار پائی ہیں،سوات اور دیر کے درمیان چند پہاڑی چوٹیوں پر مسلح افراد کی کم تعداد میں موجودگی دیکھی گئی ہے جو آبادی سے بہت دور ہیں۔ بظاہر یہ افراد اپنے آبائی علاقوں میں دوبارہ آباد ہونے کے لیے افغانستان سے چوری چھپے آئے تھے۔ پہاڑوں میں ان کی محدود موجودگی اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ عسکریت پسندوں کی کسی بھی جگہ موجودگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر طاقت کے بھرپور استعمال سے نمٹا جائے گا۔ پاک فوج نے سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی بڑی تعداد میں موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران وادی سوات میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے مسلح ارکان کی بڑی تعداد کی مبینہ موجودگی کے بارے میں سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…