عمران خان کو پاکستان کی سیاست کا ناسور سمجھتا ہوں،جواد احمد سابق وزیراعظم پر پھٹ پڑے

13  اگست‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)معروف گلوکار اور سیاستدان جواد احمد نے ایک بار پھر عمران خان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران کو پاکستان کی سیاست کا ناسور سمجھتا ہوں۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جواد احمد نے لکھا کہ

یہ خوش قسمت ہیکہ امیروں کابگڑا ہوا بچہ تھا، امیروں کے ایچیسن کالج میں پڑھتاتھا، امیروں کے جمخانہ کرکٹ کا ممبر تھا اور امیروں کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فیس دے سکتا تھا توکرکٹ کھیل گیا اور بڑاکھلاڑی بھی بن گیا۔گلوکار نے کہا کہ اگر عمران ہاکی کھیلتا ہوتا تو وزیراعظم بن کرپاکستان برباد تو نہ کرتا۔ایک اور ٹوئٹ میں جواد احمد نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ پی ٹی آئی کو امریکا کے ساتھ لابنگ کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟، 14 اگست کو یوم آزادی تو گزر جانے دیتے، اس کے بعد غلام بن جاتے؟۔جواد احمد نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی دو وجوہات بھی بتائیں، انہوں نے کہا کہ میں اسے اس وقت پاکستان کی سیاست کا ناسور سمجھتاہوں جو کہ اس ملک میں کرسی کیلئے فساد پھیلا رہا ہے اس لیے اس کی اصلیت بتانا ضروری ہے۔گلوکار نے لکھا کہ میں اسے پاکستان کاسب سے گھٹیا آدمی سمجھتا ہوں جو جھوٹا، چور، منافق، لالچی، مکار ہے اور میں اپنے ٹوئٹس میں اس کا ثبوت دیتاہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…