اے آر وائی کے سلمان اقبال ، ارشد شریف اور خاور گھمن پربغاوت کا مقدمہ درج

10  اگست‬‮  2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی ) اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کی گرفتاری جس ایف آئی آر کے ذریعے عمل میں آئی ہے اس میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، اور ارشد شریف سمیت دیگر صحافی بھی نامزد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  اے آر وائی

کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری سے صرف ایک گھنٹہ قبل ایف آئی آر درج کی گئی۔ایف آئی آر میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال، ارشد شریف، خاور گھمن، اور عدیل راجہ کے نام بھی شامل ہیں، ایف آئی آر میمن گوٹھ تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت درج کی گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈڈ پاکستان تحریک انصاف کے فارن اسپانسرڈ فتنہ عمرانیہ کا خفیہ بیرونی ایجنڈا سامنے ہے۔ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملکی معیشت کی تباہی، عالمی تنہائی، ریاستی اداروں کی بے توقیری قوم میں نفرت کی لکیریں کھینچناہی پراجیکٹ عمران کا مقصد تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم محمد سعید پی ٹی آئی چیئرمین کے حوالے سے درست تھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کی لمبی زبانوں کو لگام دینا اور شیطانی دماغوں کا علاج کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…