چینل کی بندش کے بعد اے آر وائی کیخلاف ایک اور بڑا ایکشن ، اہم عہدے پر تعینات بڑی شخصیت ڈیفنس سے گرفتار

10  اگست‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو گرفتار کرلیا گیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کو ڈیفنس کے علاقے سے حراست میں لے لیاگیا ہے، دوری جانب پیمرا نے سوموار کی شب مبینہ طور

پر نفرت آمیز اور پاکستانی فوج کے اندر بغاوت کو اکسانے والے مواد کو نشر کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئےچینل اے آر وائی نیوز کی نشریات معطل کر دی ہیں۔پیمرا نے اے آر وائی چینل کو چھ صفحات پر مشتمل ایک طویل شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں تفصیلی طور پر نشریات کو معطل کیے جانے کی وجوہات لکھی گئی ہیں۔پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو تین دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور یہ کہا ہے کہ چینل یہ بتائے کہ اس نفرت انگیز مواد پر کیوں نہ اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے۔سوموار کی شام جاری ہونے والے اس شوکاز کے مطابق اس قانونی کارروائی کے نتیجے میں اے آر وائی کو پیمرا قانون کی دفعہ 29، 30 کے تحت جرمانہ، معطلی اور لائسنس کی منسوخی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان پیمرا محمد طاہر نے بتایا کہ اے آر وائی کی نشریات بغیر کسی دباؤ کے معطل کی گئی ہیں اور اس کی وجوہات شوکاز نوٹس میں درج ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…