ایام عاشور کے موقع پر راولپنڈی سمیت پنجاب کے36بڑے اضلاع میں موبائل سروس مکمل بند رکھنے کا فیصلہ

6  اگست‬‮  2022

راولپنڈی (آن لائن)صوبائی حکومت نے ایام عاشور کے موقع پرراولپنڈی سمیت پنجاب کے36بڑے اضلاع میں موبائل سروس مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں راولپنڈی شہرمیں 28مقامات کے علاوہ ٹیکسلا،اس کے گردو نواح اور اٹک، جہلم،چکوال میں 8 سے 10 محرم الحرام

کے دوران مختلف مواقع پر موبائل سروس مکمل طور پر معطل رہے گی اس امر کا فیصلہ حساس اور قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے فیصلے کے مطابق 10ویں محرم کو عاشور کے جلوس کے موقع راولپنڈی کے حمزہ کیمپ، پنڈورہ، سید پور روڈ،اصغر مال روڈ،پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ،سٹی صدر روڈ،کشمیری بازار، اقبال روڈ لیاقت روڈ، راجہ بازار،ڈنگی کھوئی چوک، بازار کلاں،غزنی روڈ، جامع مسجد روڈ،بنی چوک، کمرشل مارکیٹ،مری روڈ، کمیٹی چوک، رتہ امرال،صادق آباد، وارث خان، چاہ سلطان،گلاس فیکٹری چوک،ظفر الحق روڈ،شاہین چوک،ٹرانسفارمر چوک اور ٹیکسلا شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں کو صبح5بجے سے رات11بجے تک موبائل سروس مکمل طور پر معطل رہے گی ادھر اٹک شہر میں 8محرم الحرام کو صبح10سے سہ پہر5بجے،9محرم کوشین باغ اٹک میں صبح9سے شام 7بجے،ملہو والی میں صبح10سے سہ پہر3بجے تک،10ویں محرم الحرام کواٹک شہر میں صبح9سے سہ پہر4بجے تک پنڈی گھیپ شہر میں صبح8سے سہ پہر5بجے اورملہو والی میں صبح7سے سہ پہر4بجے تک موبائل سروس بند رہے گی اسی طرح پورے ضلع جہلم میں 10ویں محرم کو صبح5سے رات10بجے تک موبائل سروس بند رہے گی جبکہ ضلع چکوال میں 8محرم الحرام کوصبح7بجے سے شام7بجے تک موبائل سروس مکمل بند رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…