ظالمہ! بشریٰ سے ہی شادی کرنی تھی تو میں مرگئی تھی کیا؟ بشریٰ انصاری کا کلپ وائرل

4  اگست‬‮  2022

کراچی (این این آئی)سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری کا ایک پْرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی پر تبصرہ بڑے ہی دلچسپ انداز میں کرتی نظر آئیں۔بشریٰ انصاری اداکارہ و میزبان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین

کامیڈین کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، اسٹیج پر میزبانی کرتے ہوئے بھی اپنے بے ساختہ جملوں سے ناظرین کو ہنسا دیتی ہیں۔وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری اسٹیج پر موجود ہیں اور عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق تبصرہ کر رہی ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں عمران خان سے مل کر پوچھوں گی کہ ظالمہ! اگر تیسری شادی بشریٰ سے ہی کرنی تھی تو میں مر گئی تھی کیا؟اداکارہ اپنی کامیڈی کی وجہ سے مشہور ہیں اور اْنہوں نے یہ بات بھی ایوارڈ شو میں موجود سامعین کو ہنسانے کے لیے کی۔واضح رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی 1995ء میں برطانوی شہری جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی جن سے ان کے یہ 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہوئے تھے، 2004ء میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔عمران خان نے دوسری شادی 2015ء میں پاکستانی صحافی ریحام خان سے کی تھی جس کے چند ماہ بعد اسی سال ان کی علیحدگی ہو گئی تھی، ان کی تیسری شادی 2018ء میں بشریٰ بی بی سے ہوئی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…