امریکی ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ، پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا

3  اگست‬‮  2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ تھمنے لگا، پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 38 پیسےسستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ جب تک روپے پردبائو کم نہیں ہوگا ہماری معیشت کی سانسیں بحال نہیں ہوسکتیں ،حکومت کرنٹ اکائونٹ خسارے کو سرپلس کرنے کی بجائے اس میں کمی ہی لے آئے تو یہ اس کی بڑی کامیابی ہوگی ،ہمارے ہاں پالیسیاں زمینی حقائق کی بجائے دبائو میں آکر بنائی جاتی ہیں جن کی مدت انتہائی کم ہوتی ہے اور وہ بجائے فائدے کے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ درآمدات میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ڈالر بچائے گئے ہیں تو پھر روپے کی قدر کیوں گر رہی ہے ، حکومت کو ڈالرکی خرید و فروخت کے حوالے سے موثر بلکہ سخت نظام لانے کی ضرورت ہے ، آج جب ملک میں ڈالرز کی شدید قلت ہے آج بھی مارکیٹ سے ڈالر ز اٹھائے جارہے ہیں اور اس پر متعلقہ ادارے کی کوئی گرفت نہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…