اسد عمر کا پاکستان پر فوری ظلم بند کرنے کا مطالبہ

29  جولائی  2022

اسد عمر کا پاکستان پر فوری ظلم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان پر ظلم فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کل نظریں سیاست پر لگی ہوئی ہیں مگر معیشت کی بگڑتی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔

حالات پہلے ہی خراب ہو گئے تھے لیکن اب دن بدن بگڑتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 ہفتوں کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر

میں 1.2 ارب ڈالرز کی کمی آئی ہے اور آج سے تقریباً ایک ماہ قبل چین سے 2.3 ارب ڈالرز کا قرض لیا گیا تھا

اور چین سے لیے جانے والے 2.3 ارب ڈالرز کے قرض میں سے 2 ارب ڈالرز استعمال ہو چکے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ

روپے کی قدر میں اتنی تیزی سے کمی آرہی ہے کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ جس دن سے عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 62 روپے تک گر چکا ہے اور اس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں پیٹرول، بجلی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہو گا اور صورتحال اتنی خطرناک ہو چکی ہے کہ خام مال کی ایل سی اس وقت نہیں کھل رہی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…