سفاری چڑیا گھر میں جنگل کا بادشاہ شیر بھینس سے بھی سستا فروخت ہونے کا انکشاف

28  جولائی  2022

لاہور( این این آئی)لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں جنگل کا بادشاہ شیر بھینس سے بھی سستا فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،ایک شیر کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے جانوروں

کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ جہاں جنگل کا بادشاہ بھینس سے بھی سستا 1.5 لاکھ روپے کی قیمت میں فروخت ہو رہا ہے۔سفاری چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں 12 شیر فروخت ہوں گے جس میں 9 شیر اور 3 شیرنیاں شامل ہیں، جبکہ گزشتہ سال 14 شیروں کو فروخت کیا گیا تھا۔ جانوروں کی فروخت سے متعلق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سفاری چڑیا گھر میں اضافی شیروں کو رکھنے کی جگہ نہیں۔ان شیروں کو نیلامی کے دوران نجی ہائوسنگ اسکیمز یا جانور پالنے کے شوقین افراد کو بیچا جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق لاہور کے سفاری چڑیا گھر میں ایک سال میں 10 سے 12 شیروں کی پیدائش ہوتی ہے۔ایک سو بیالس ایکڑ رقبے پر پھیلے اس لاہور سفاری چڑیا گھر میں یوں تو کافی جگہ ہے تاہم اخراجات کو پورا کرنے کیلئے انتظامیہ ان شیروں کی فروخت پر انحصار کرنے لگی ہے۔رپورٹ کے مطابق شیر ایک روز میں آٹھ سے نو کلو گوشت کھا لیتے ہیں،یہ شیر افریقین نسل کے ہیں۔ اس وقت اس سفاری چڑیا گھر میں موجود شیروں کی تعداد چالیس ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…