چیف جسٹس اختیارات، وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

27  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی منظوری دے دی۔بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جو کیوریٹو ریویو داخل کیا گیا تھا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،یہ کیوریٹو ریویو قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں رکھنے کیلئے دائر کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ ایک معزز جج ہیں، شہزاد اکبرجیسے غنڈوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کر دی ہے جو ان ذمہ داران کیخلاف کارروائی پر رپورٹ دے گی۔انہوں نے کہاکہ کابینہ اور لا سیکرٹری نے بتایا یہ ریفرنس دائر کرنے میں کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی تھی، یہ اْس وقت کے وزیر قانون اور شہزاد اکبر نے تماشہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عدالت کے ازخود نوٹس، بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، جوڈیشل ریفارمز پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ از خود نوٹس اور بینچ تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کے بجائے سینئر ججز کے پاس ہونا چاہیے، صدر مملکت کا وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرنالازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں گورنرراج لگانے پر بھی بات چیت ہوئی، صدر وزیراعظم کی تجویزنہیں مانیں گے تو 10دن بعد اس پرعملدرآمد ہو جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…