پنجاب میں گورنر راج لگانے کا فیصلہ ، 20گھنٹے پہلے ہی خبر بریک کرنے کا اعزاز حاصل ،سینئر صحافی جاوید چوہدری سب پر بازی لے گئے

27  جولائی  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں میرا داخلہ بند ہونے سے متعلق آوازیں آ رہی ہیں لیکن اگر پنجاب میں میرا داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز موجود ہیں، گورنر راج کی سمری

پر کام شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سینئر صحافی جاوید چوہدری نے اپنے یوٹیوب چینل پر 20گھنٹے پہلے ہی یہ خبر بریک کی تھی کہ پنجاب میں گورنر راج لگانے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی صورت حال مزید خراب ہوئی ہے، کل کے عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو گفتگو ہوئی وہ افسوسناک ہے، لیکن کچھ معاملات ایسے ہیں جن سے ایسی گفتگو کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے مندرجات دیکھے، یہ لمحہ فکریہ ہے، اگر ایسی فضا معتبر اداروں میں ہے تو ہم تباہی کے دھانے پر ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ن لیگ کا فیصلہ تھا کہ انتخاب میں جائیں لیکن اتحادیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حکومت کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…