پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ خطرے میں ، ن لیگ کے اعلان سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

27  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع کردیا ہے ، اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا تو یہ اقدام گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز ہوگا،منحرف 25 ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے تو ڈی سیٹ کیا گیا ،ان کے ووٹ بھی شمار نہیں کیے گئے، پہلے کہا گیا تھا پارٹی ہیڈ کی ہدایت پر

عمل کرنا ہے ، اب کہا گیا ہے پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی بات ماننی ہے،تازہ فیصلے کی رو سے تو ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین بحال ہوگئے ہیں، وہ تو غلط ڈی سیٹ ہوئے تھے، تمام صورتحال نے ملک کی سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کردیا ہے،فیصلے سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی ہے،جب عدالتی فیصلے معاملات کو حل کرنے کے بجائے ان کو متنازع کریں گے، اس کے نتیجے میں جب ملک میں سیاسی عدم استحکام، عدم توازن کی فضا پیدا ہوگی تو پھر ڈالر تو ر چھلانگیں لگائے گا، اسٹاک مارکیٹ نیچے گرے گا، حالات خراب ہوں گے، مہنگائی ہوگی، یہ صورتحال قابل افسوس ہے،عدلیہ کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، اگر عمران خان نے دوبارہ اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو 25 مئی کو یاد رکھیں اور آئندہ بھی اسی طرح سے انہیں بھرپور طریقے سے روکیں گے،نواز شریف آئندہ انتخابات سے قبل ملک میں واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی جانب سے جس طرح کی غیر ذمید ارانہ گفتگو کی جا رہی ہے کہ ہم فلاں شخص کے صوبے میں داخلے پر پابندی لگادیں گے، فلاں شخص کے خلاف یوں کردیں گے تو ایسی گفتگو کرتے والوں کو میرا پیغام ہے کہ اگر انہوں نے اس طرح کی کوئی حرکت کی تو گورنر راج کے نفاذ کی سمری وزیر داخلہ نے پیش کرنی ہے اور میں نے اس کے اوپر کام شروع کردیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میرا پنجاب میں داخلہ بند کیا گیا تو یہ اقدام گورنر راج کے نفاذ کے لیے کافی جواز ہوگا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ آئین پاکستان میں درج آرٹیکل 63 اے کو کوئی دوسری جماعت کا بچہ بھی پڑھے گا تو سمجھ جائے گا کہ آئین میں ایک پوری اسکیم دی گئی ہے کہ اگر کوئی قانون ساز پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دے گا تو وہ ووٹ شمار ہوگا۔

وزیر داخلہ راناثناللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران پارٹی پالیسی کے خلاف ڈالا گیا ووٹ شمار کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ معزز چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس تھے کہ ووٹ شمار کیا جائے گا لیکن جب فیصلہ سامنے آیا تو وہ یہ تھا کہ منحرف ارکان کے ووٹ شمار بھی نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب منحرف 25 ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے تو نہ صرف انہیں ڈی سیٹ کیا گیا بلکہ ان کے ووٹ بھی شمار نہیں کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ جب منحرف اراکین کا کیس الیکشن کمیشن میں گیا تو منحرف اراکین نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا تھا ، ہمیں اپنی پارلیمانی پارٹی کی جانب سے ووٹ ڈالنے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی تھی تو جواب میں سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کا خط پیش کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خط پیش کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت دی گئی تھی اور کیونکہ منحرف اراکین نے سیکریٹری جنرل کے خط میں دی گئی اس ہدایت کی پیروی نہیں کی، اس لیے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیا جاتا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اب رن آف الیکشن کے موقع پر عدلیہ کی جانب سے اپنے ہی فیصلے کو دوسرے معنی دے دئیے گئے ہیں۔

پہلے کہا گیا تھا کہ پارٹی ہیڈ کی ہدایت پر عمل کرنا ہے اور اب کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کی بات ماننی ہے۔اس فیصلے کی رو سے تو وہ ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین بحال ہوگئے ہیں، وہ تو غلط ڈی سیٹ ہوئے تھے، اس تمام صورتحال نے ملک کی سیاسی صورتحال کو غیر مستحکم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہوئی ہے۔

جب عدالتی فیصلے معاملات کو حل کرنے کے بجائے ان کو متنازع کریں گے، اس کے نتیجے میں جب ملک میں سیاسی عدم استحکام، عدم توازن کی فضا پیدا ہوگی تو پھر ڈالر تو ر چھلانگیں لگائے گا، اسٹاک مارکیٹ نیچے گرے گا، حالات خراب ہوں گے، مہنگائی ہوگی، یہ صورتحال قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام معاشرے کے لیے لازمی امر ہے۔

ایک عزت دار، باوقار، غیر جانب دار اور غیر متنازع عدلیہ ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، اس ضرورت کو پورا کیے بغیر کوئی ملک اور معاشرے کا آگے بڑھ سکتا ہے، نہ ترقی کرسکتا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس نکتے پر ملک کے تمام طبقات کو بحیثیت قوم غور کرنا ہوگا، یہ صرف سیاستدانوں یا مسلم لیگ (ن) کا مسئلہ نہیں ہے، یہ ملک سب کا ہے۔

س کو اس کی فکر کرنی چاہیے اور اپنی ذمیداریوں کو پورا کرنا چاہیے۔پاکستانی علما کے وفد کے دورہ افغانستان سے متعلق رانا ثناللہ نے کہا کہ علما حکومت پاکستان کی سطح پر نہیں گئے، حکومت کے علم میں ضرور ہے، کوئی بھی فریق گفتگو کرتا ہے اور اس سے امن آتا ہے تو اس کوشش کو نہ رکنا چاہیے اور نہ اس کی مخالفت کی جانی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عدلیہ کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، کوئی اس کے اختیار کو کم کرنے کی بات نہیں کرتا، جیسا کہ از خود نوٹس اور بینچ کی تشکیل کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی بات کوئی نہیں کر رہا، کوئی یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ اس اختیار وزیراعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ اگر یہ کہا جائے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنے برادر ججز میں سے 3 یا 5 کے مشورے اور مشاوت کے ساتھ از خود نوٹس یا بینچ کی تشکیل کے اختیارات استعمال کریں تاکہ یہ بینچ فکسنگ جیسے الزامات نہ لگائیں جائیں اور اس طرح کی باتیں سامنے نہ آئیں جو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے بعد میڈیا میں آرہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ تمام باتیں عدلیہ کے اختیارات کو ریگولیٹ کرنے والی ہیں، اس سے عدلیہ کے اختیارات کم کرنے والی نہیں بلکہ اس کی عزت و تکریم میں اضافے کی باتیں ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پورے پاکستان میں دائرہ اختیار ہوتا ہے، وفاقی حکومت اپنے بڑے اداروں کے ذریعے پورے ملک میں موجود ہوتی ہے۔

اس لیے یہ کہنا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد تک محدود ہے غلط ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کے کیسز نیب نے بنانے اور اب نیب چیئرمین بہت آزاد اور غیر جانبدار آدمی ہیں، وہ کسی کے کہنے پر مقدمات نہیں بنائیں گے، فرح گوگی اور دیگر کی کرپشن سے متعلق معاملات ان کے پاس ہیں اگر مقدمہ بنتا ہوا تو وہ مقدمہ بنائیں گے اور نہیں بنتا ہوا تو حکومت کے کہنے پر نہیں بنے گا۔

ہمارا مؤقف ہے کہ ادارے ان معاملات پر آزانہ کام کریں، حکومت اس معاملے میں وہ کردار ادا نہیں کرے گی جو ماضی میں شہزاد اکبر نے ادا کیا کہ اب فلاں گرفتار ہوگا، فلاں پکڑا جائیگا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ کام ہمارا نہیں ہے، ادارے معاملات کی تحقیقات کریں اور چلان عدالت میں پیش کریں بجائے اس کے روز پریس کانفرنس کریں۔

گزشتہ دور میں کی گئی کرپشن کی تحقیقات ہو رہی ہیں، عمران خان کی ہوشربا کرپشن کے انکشافات سامنے آرہے ہیں کہ القادر یونی ورسٹی ٹرسٹ میں کرپشن کا معاملہ ہے جس میں 50 ارب کی اراضی کے بدلے 5 ارب روپے حاصل کی گئے اور توشہ خانہ کیس ہے جس کا جب چلان عدالت میں پیش کیا جائے گا تو تمام تفصیلات میڈیا کے سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ہماری جماعت کا فیصلہ تھا کہ الیکشن میں جائیں اور حکومت نہ بنائیں لیکن اتحادی جماعتوں اور محب وطن دوستوں کے مشورے کے بعد کہ اگر اس وقت الیکشن میں جایا جائے تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا اور یہ بات درست تھی اس لیے یہ ذمیداری قبول کی گئی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان نے دوبارہ اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو وہ 25 مئی کو یاد رکھیں اور آئندہ بھی اسی طرح سے انہیں بھرپور طریقے سے روکیں گے۔پارٹی قائد سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق راناثنااللہ کا کہنا تھا نواز شریف آئندہ انتخابات سے قبل ملک میں واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ برقرار نہیں رہے گا کہ کوئی شخص ووٹ ڈالے، وہ شمار بھی نہ کیا جائے اور اس شخص کو ڈی سیٹ بھی کیا جائے، سپریم کورٹ کے 2 ججوں نے بھی اس طرح کی رائے دی ہے اور فیصلہ آئین ری رائٹ کرنے کے مترادف ہے ، آئین بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کا حق ہے اور ہم اس کا تحفظ کریں گے اور ہم کسی ادارے کو آئین کو ری رائٹ کرنے کا اختیار نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…