تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی

27  جولائی  2022

نئی دہلی(این این آئی)دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں گزشتہ کئی دنوں سے بھوک ہڑتال پر کشمیری حریت رہنما محمدیاسین ملک شدید علیل ہو گئے ہیں اور انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یاسین ملک کو 22جولائی سے بھوک ہڑتال پر رہنے کے بعد منگل کی شام دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔انہوں نے مقدمات میں منصفانہ ٹرائل نہ ملنے کے خلاف 22جولائی سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ ان کے کیس کی صحیح طریقے سے تفتیش نہیں ہو رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یاسین ملک نے جمعہ کو کھانا کھانے سے انکار کرکے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر جیل حکام نے ان سے ملاقات کی اور انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے واضح طور پر انکار کر دیا۔ 24 جولائی سے انہیں مصنوعی طریقے سے خوراک دی جارہی ہے۔یاسین ملک کو رواں سال این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے جھوٹے مقدمات میں دو بار عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…