نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کی حمزہ شہباز کی کابینہ میں شمولیت سے معذرت،جانتے ہیں وجہ کیا بنی؟

25  جولائی  2022

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نےپنجاب کابینہ کیلئے جو لسٹ فائنل کی اس میں ایم پی اے سیدہ میمنت محسن المعروف جگنو محسن کا نام بھی شامل تھا، روزنامہ جنگ میں وارث حیدری کی

شائع خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ٹیلی فون کر کے جگنو محسن کو اطلاع دی تاہم جگنو محسن نے یہ کہتے ہوئے صوبائی وزیر کا منصب لینے سے معذرت کر لی کہ میرے والد کو فوت ہوئے ابھی 12دن گزرے ہیں ان کی موت کا صدمہ ویسے تو میں کبھی نہیں بھلا پاوں گی تاہم ابھی صدمے کی شدت میں ہوں میاں نواز شریف میرے قائد ہیں انہیں کی قیادت میں ساری سیاست کروں گی میں ان کی ممنون ہوں عوامی حقوق کی جنگ جیتنے کیلئے ان کے بیانیہ پر گراس روٹ لیول تک عمل ضروری ہے نواز شریف کے حکم پرکارکن کی حیثیت سے عمل کروں گی،جگنو محسن نےوزیر اعلی حمزہ شہباز کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ جگنو محسن ایک دانشور کا مستقل صحافتی تعارف رکھتی ہیں ان کی جدوجہد جمہوریت کا اثاثہ ہے سیاسی فیصلوں میں ان کی رائےسے استفادہ کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ جگنو محسن معروف صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…