بدترین شکست کے باوجود حمزہ شہباز کے پاس کونسا آخری راستہ بچ گیا؟پی ٹی آئی ، ق لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

18  جولائی  2022

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کو پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ساتھ مل کر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق  حمزہ شہباز کے پاس اب  آخری کارڈ یہ رہ گیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ سے تعلق رکھنے

والے پی ٹی آئی کے ممبران پنجاب اسمبلی سے استعفے دلواکر پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن میں حاصل ہونے والی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیں ورنہ ان کے پاس اب استعفے اور ایوان میں شکست کا آپشن ہی باقی رہ گیا ہے۔ یہ کارڈ کھیل کر حمزہ شہباز بازی پلٹ سکتے ہیں ۔ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو وزیر اعظم شہباز شریف کے پاس بھی با وقار راستہ نئے انتخابات کا ہی رہ جا ئے گا۔ بجائے اس کے کہ عمران خان اسلام آ باد کیلئے کال دیں اس سے پہلے ہی وزیر اعظم تمام سیا سی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی ایک آل پارٹیز کا نفرنس بلائیں جو ملک کو سیا سی بحران سے نکالنے کیلئے متفقہ لائحہ عمل دے۔ اگر پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی تو پھر عمران خان کے لانگ مارچ کو روکنا وفاقی حکومت کے بس کی بات نہیں ہوگی اور صورتحال سر ی لنکا جیسی ہوسکتی ہے۔ گرینڈ سیا سی ڈائیلاگ ہی ملک و قوم کے وسیع تر مفا د میں ہےاس کی جانب بڑھنا چا ہئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…