وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

14  جولائی  2022

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت 40.54 روپے اور پٹرول کی 18.50روپے فی لیٹر کم کی جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے آئی ایم ایف سے ہونے والے

معاہدے کی تصدیق بھی کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس وقت ہم نے حکومت سنبھالی تو تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی تھیں جبکہ مہنگائی بھی بہت زیادہ تھی مگر آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں، میں اپنے وعدے کے مطابق قوم کو ریلیف دے رہا ہوں۔انہوں نے اعلان کیا کہ ڈیزل کی مد میں 40 روپے 54 پیسے جبکہ پیٹرول کی مد میں 18 روپے پچاس پیسے کی کمی جارہی ہے، جس کا اطلاق 14 جولائی کی رات بارہ بجے سے ہوگیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے جو سخت معاہدہ کیا تھا اسے جاتے ہوئے تہس نہس کر دیا، جب ہم آئے تو مہنگائی عروج پر تھی اور تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، سر منڈواتے ہی اولے پڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے یہ کام ہماری حکومت کو مشکلات میں ڈالنے کیلئے کیا، تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے خزانے میں پیسے نہیں تھے، جس کی وجہ سابق حکومت تھی، جس نے معیشت کو تباہ کرنے کے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے طے پاچکا ہے، جس کا سہرا وزیر خزانہ اور اْن کی ٹیم کو جاتا ہے، مگر کچھ قومیں ایسی بھی تھیں جنہوں نے سالوں پہلے آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرلیا، ہماری دعا اور خواہش یہ ہے کہ یہ ہمارا بھی آخری معاہدہ ہو اور پھر ہم خود اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں

اور خود کفیل ہوجائیں مگر اس کے لیے تھوڑا مشکل راستہ طے کرنا اور اللہ کی ذات پر بھروسہ کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ جو قومیں تباہ ہوگئیں تھیں انہوں نے مشکل وقت گزار اور آج وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے آسمان تک پہنچ گئیں ہیں، ہم بھی اگر شبانہ روز محنت کریں تو انشاء اللہ مسائل حل ہوجائیں گے، اتحادی حکومت مل کر پاکستان کو درست سمت میں تیزی سے لے کر جارہی ہے، آپ یقین رکھیں کہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہمیں تیل کی قیمتوں میں کمی کا موقع ملا ہے جس کی وجہ عالمی منڈی میں گرتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…