پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا معاملہ، اتحادیوں کے مطالبے نے شہبازشریف کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

14  جولائی  2022

اسلام آباد( آن لائن)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف اوگرا ،بیوروکریسی اور اتحادیوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں کیونکہ اتحادیوں نے عوام کو معمولی ریلیف دینے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی منڈی میں جس تناظر سے پٹرولیم

مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اسی حساب سے انہیں ریلیف دیا جائے ،معمولی ریلیف دینے سے تعریف کے بجائے تنقید زیادہ ہوگی ،وزیر اعظم نے حتمی فیصلے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا رکھا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق واضح فیصلہ سامنے آ جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول 18 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سمری بھجوائی ہے ، وزارت خزانہ 10 سے 12 روپے فی لٹر کمی کی حامی ہے جبکہ اتحادی جماعتوں نے کم از کم 50 روپے فی لٹر کمی کا مطالبہ کر دیا ہے ،اتحادی جماعتوں میں شامل پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم ،جے یو آئی اور باپ پارٹی کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں تیل 100 ڈالر سے بھی کم پر آ گیا ہے،عالمی کمی کو دیکھتے ہوئے عوام کو پورا ریلیف منتقل کیا جائے،ان کا کہنا تھا 10 یا 20 روپے کی کمی سے تعریف کے بجائے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا،وزیراعظم بیوروکریسی بابوئوں کے چنگل میں نہ آئیں، عوام کے مفاد میں فیصلہ کریں، وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے بھی کم از کم 20 سے 30 روپے ریلیف کی سفارش کر دی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…