ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار آج مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائیگا

9  جولائی  2022

اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور/کوئٹہ( این این آئی )ملک بھر میں عیدالاضحی کا تہوار آج ( اتوار) بمطابق 10ذی الحج مذہبی جوش وجذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، چھوٹے بڑے شہروں میں نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوں گے جس کے بعدلوگ سنت ابراہیمی

کی پیروی میں اللہ کی راہ میں جانور قربان کریں گے ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں عید الاضحی کا تہوار آج ( اتوار) کو مذہبی جوش و جذبے اورعقیدت و احترام سے منایا جائے گا ۔ ملک بھرمی مساجد ، عید گاہوںاور کھلے مقامات پر نمازعید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوںگے ۔ نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی ،کشمیر کی آزادی اور عالمی وبا ء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کوروناوباء کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے ۔ عید کی نماز کے بعدسنت ابراہمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانورقربان کئے جائیں گے جن کا گوشت عزیز و اقارب، محلے داروں،غرباء اور مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عید الاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے، پولیس اہلکارنمازعید کے اجتماعات کے مقامات پر حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات ہوںگے جبکہ افسران سکیورٹی کی نگرانی کیلئے پیٹرولنگ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…