پی ٹی آئی کا ڈونلڈ لْو سے رابطے کا معاملہ ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل آگیا

5  جولائی  2022

واشنگٹن، لاہور(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اوور سیز عبداللّٰہ ریار کے ڈونلڈ لْو کے ساتھ مبینہ رابطے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا ہے۔میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوور سیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللّٰہ

ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لْو سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ ماضی بْھلائیں اور آگے بڑھیں۔یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ تحریک انصاف نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لْو سے معافی مانگ لی ، ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد سامنے آچکے ہیں، پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والا امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ لْو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔دوسری جانب  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے جلسوں میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو کیخلاف باتیں کرتا رہا، اب اسے پیغام بھیج رہا ہے کہ مجھے معاف کر دو،(ن)لیگ کی عوامی حکومت آتے ہی آغاز غریب سے کیا ہے، چاہتے ہیں غریب پر بوجھ کم سے کم پڑے، ملک کا خزانہ بنی گالہ والے کھا گئے، ہماری کوشش ہے غریب کا چولہا جلتا رہے، مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہو جاتا، لوگوں کو چور اور ڈاکو کہنے والا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وارداتیا نکلا،خزانہ خالی ہے مگرشہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز پر سستا آٹا دیا ہے، پنجاب میں 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو بل نہیں آئے گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لاہور کے حلقے پی پی 170 میں ضمنی الیکشن سے قبل ویلنشیا ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…