آئی ایس آئی کے حوالے سے الزامات ،انیل مسرت نے بھارتی نجی چینل کیخلاف مقدمہ جیت لیا

4  جولائی  2022

لندن(آئی این پی )پاکستانی نژاد برطانوی تاجر انیل مسرت نے بھارتی نیوز چینل ری پبلک ٹی وی کے خلاف ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ پاکستان مخالف بھارتی اینکر ارنب گوسوامی لندن ہائی کورٹ میں جھوٹے ثابت ہوگئے۔ انیل مسرت کو ارنب گوسوامی نے ایک

پروگرام میں آئی ایس آئی کا ہرکارہ قرار دیا تھا اور بھارت میں دہشت پھیلانیکا الزام بھی لگایا تھا۔ ری پبلک ٹی وی پر متنازع پروگرام 22 جولائی 2020 کو نشر ہوا تھا، لندن ہائی کورٹ میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ الزام بغیر ثبوت کے لگائے گئے تھے، پروگرام میں انیل مسرت کی تصویر دکھا کر کہا گیا کہ کیا بالی ووڈ کو دہشت گردی کے حامی سے تعلق رکھنا چاہیے؟ جج نے چینل کو 10 ہزار برطانوی پانڈ ہرجانے کے علاوہ قانونی اخراجات کی مد میں ساڑھے 37 ہزار پانڈ بھی ادا کرنیکا حکم دے دیا۔ ری پبلک ٹی وی نے کسی بھی مرحلے پر عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انیل مسرت نے کہا کہ کسی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کیا اور نہ دہشت گردی یا کسی غیرقانونی کام میں ملوث رہا، انصاف ملنے پر برطانوی نظام انصاف کا شکر گزار ہوں۔ خیال رہے کہ انیل مسرت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست ہیں اور وہ پی ٹی آئی کے لیے فنڈز بھی فراہم کرتے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ وزیراعظم شہباز شریف، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کے ساتھ بھی بہترین روابط رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…