بھارتی فوج پر قیامت ٹوٹ پڑی

3  جولائی  2022

امپھال(این این آئی)بھارتی ریاست منی پورکے ضلع نونی میں قائم بھارتی فوج کے 107ٹیریٹوریل آرمی کاکیمپ مٹی کے تودے کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 23 بھارتی فوجیوں سمیت کم از کم 34افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مٹی کا

تودہ بدھ کی رات ریلوے کے تعمیراتی مقام توپل یارڈ کے قریب ٹیریٹورل آرمی کے کیمپ پرآگرا۔ حکام نے بتایا کہ مٹی کا تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 34ہو گئی ہے جن میں 23بھارتی فوجی بھی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اب تک فوج کے 13 اہلکاروں اور پانچ شہریوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 28افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے چونکہ حکام کو بارش اور دیگر عوامل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اس لیے ملبے میں دبے اہلکاروں کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے فضا سے ” تھرو وال ریڈار” کوبھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فوج کی آسام رائفلز، ٹیریٹوریل آرمی اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے مرکزی اور ریاستی اہلکاروں نے ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مسلسل بارش کی وجہ سے چوکنا رہیں جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…