کروناوائر س کا تیزی سے دوبارہ پھیلائو سرکاری دفاتر کیلئے ایس او پیز جاری

2  جولائی  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا کے کیسز میں اضافہ جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کرگئی۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 305 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 818 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مثبت کیسسز کی شرح 4.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 126 افراد کی حالت

تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ، دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی شرح بڑھنے پر ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق دفتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھاجائے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق عبادت اور نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے ، دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومزمیں ہینڈ سینٹائیزرز موجود ہونا چاہیے۔ ترجما ن وزارت صحت کے مطابق این سی اوسی طرف سے کوویڈ۔19 سے بچائو کے طریقہ کارپر سختی سے عمل کیا جائے ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابقمکمل ویکسی نیشن ، ماسک پہننا ، سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو بار بار دھونا اور ہاتھوں پر سینٹائزر لگانا شامل ہے ۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ویکسینیشن اورغیر ویکسینیشن کو چیک کیاجائے، ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے ۔ ترجمان کے مطابق تمام دفاتر اور عمارتون کے داخلی راستوں پر ٹمپریچر چیک کیا جائے ، کوویڈ کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے،ہر کسی کے ماسک پہننے کو یقینی بنایا جائے۔ ترجمان کے مطابق نزلہ ، زکام ،چھیینکوں اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں عام افراداور ملازمین کوویڈ۔19 کا پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروائیں ،ویکسی نیشن یا بوسٹر شاٹ لگوانے کو یقینی بنایا جائے ،تمام ملازمین ماسک پہننے، سماجی فاصلہ اور ہاتھوں کو بار بار دھونے اور ہاتھوں پر سینٹائزر لگانے پر سختی سے کاربند رہیں ، عمارتوں اور دفاتر میں آنے والوں کو پہلے سے ھی ویکسین لگی ہونی چاہیئے اور ان میں کوویڈ کی علامات نہ ہوں ، عمارتوں اور دفاتر میں آنے والوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…