بھارت کی آبی غنڈہ گردی ، پنجاب کی سب سے بڑی نہرکا پانی روک لیا

2  جولائی  2022

نارنگ منڈی (این این آئی)بھارت نے پنجاب کی سب سے بڑی نہر مرالہ راوی لنک کا پانی روک لیا ،تین ماہ گزر جانے کے باوجود نہری پانی نہ ملنے پر لاہور ،شیخوپورہ ،نارووال ،سیالکوٹ ،بہاولپور اور بہاول نگر کے لاکھوں ایکٹر رقبہ پر دھان کی فصل کاشت نہ ہو سکی ۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورذی کرتے ہوئے 540میگا واٹ بجلی کی پیداوار کیلئے پراجیکٹ کو مذکورہ نہری پانی فراہم کر رہا ہے ۔مرالہ راوی لنک میں ہر سال 14اپریل کو پانی رواں ہو جاتا تھا تاہم اب کئی ماہ کی تاخیر کے باوجود زمیندار طبقہ انتہائی پریشان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتیں کئی گنا بڑھ جانے سے زمیندار ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں ۔مذکورہ نہر کے پانی کی اشد ضرورت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف ضلع سیالکوٹ کا ایک لاکھ اڑتالیس ہزار رقبہ اس نہر کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے اور بہاولپور اوربہاول نگر تک نہری پانی جو راوی اور ستلج کے ذریعے پہنچتا ہے کئی ماہ سے چاول کی کاشت کیلئے پریشان ہیں مزید تاخیر سے سیزن بھر کی کمائی سے ہزاروں زمینداروں کا معاشی قتل ہو گا ۔مذکورہ اضلاع کے زمینداروںنے حکومت سے اس معاملے پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…