وزیر اعلیٰ پنجاب بارے ہائی کورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آثی کا پہلے جشن ،پھر مایوس بیانات

1  جولائی  2022

لاہور،اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعلی پنجاب بارے ہائی کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف نے پہلے جشن منایا پھر مایوس بیانات آنے لگے۔ کئی مقامات پر تو اپوزیشن نے مٹھائی بھی تقسیم کردی تھی۔ پہلے سب سے تیز بیان سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا آیا کہ

امریکی رجیم چینج سازش کا ایک اور اقدام ناکام ہوگیا، پنجاب کی امپورٹڈ حکومت چلی گئی، انہوں نے فیصلے کو آئین اور قانون کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف درست ثابت ہوا، حمزہ شہباز اب وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔محمود الرشید نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، آج کا دن پنجاب کی تاریخ کا یادگار دن ہے۔محمد بشارت راجہ نے پہلے کہا کہ آج آئینی اور اخلاقی طور پر فتح ملی ہے اور تھوڑی دیر بعد بولے کہ ہمارے لیے ایسے ہی فیصلے آتے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل احمد اویس نے کہا کہ آئین کا راج اور بول بالا ہوا ہے لیکن کچھ دیر بعد پرویز الہی نیافسردہ پریس کانرنس کرڈالی۔ بعد ازاںفواد چوہدری نے فیصلہ پڑھنے کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران بڑھا دیا ہے۔  وزیر اعلی پنجاب بارے ہائی کورٹ کے فیصلے پر تحریک انصاف نے پہلے جشن منایا پھر مایوس بیانات آنے لگے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…