رمیز راجا کا جاوید میانداد کو گلے لگانا شائقین کو بھاگیا ، سوشل میڈیا پر جذباتی تبصرے

30  جون‬‮  2022

کراچی (این این آئی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا سابق لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو گلے لگانا شائقینِ کرکٹ کو بھاگیا اور سوشل میڈیا پر جذباتی تبصرے کئے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم

کے سابق کرکٹرز سے ملاقات کی۔رمیز راجا اور سابق کرکٹرز نے کرکٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور کچھ پْرانی یادیں بھی تازہ کیں۔اس موقع پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے اپنے ساتھی کرکٹر جاوید میانداد کو گلے سے لگاکر عاجزی و انکساری کی مثال قائم کی۔رمیز راجا اور جاوید میانداد کی گلے لگنے کی تصویر سوشل میڈیا زیرِ گردش ہے جس پر ناصرف صارفین نے تبصرے کیے ،خود چیئرمین پی سی بی بھی تصویر پر تبصرہ کرنے سے خود کو روک نہ سکے۔معروف شاعر اور سینئر صحافی فاضل جمیلی نے بھی اس تصویر پر شاعرانہ انداز اپنایا، جسے رمیز راجہ کی جانب سے بھی پسند کیا گیا۔اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجا نے لکھا کہ واقعی! یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔دوسری جانب شائقین کرکٹ بھی تصویر دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔منظور احمد نامی صارف نے کہا کہ اللّہ آپ دونوں کو ہمیشہ سلامت رکھے، آپ کی عمر دراز کرے، آمین۔حیدر نامی صارف نے کہا کہ 92 کے لڑکوں کے درمیان اس دوستی کو پسند کریں، کتنی خوبصورت ٹیم تھی۔ایک صارف نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد ایک عظیم چیئرمین دیکھا گیا، پورے پاکستان کو دونوں لیجنڈز پر فخر ہے، ہم تمام پاکستانی آپ دونوں سے پیار کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…