وزیر کی روٹی کا پروٹوکول، ریسٹورنٹ سے وزیر کے لئے کھانا لینے 4 گاڑیاں آئیں، وزیر کا سٹاف سینئر صحافی طلعت حسین کے ہاتھ لگ گیا

22  جون‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر کی روٹی کا پروٹوکول، ریسٹورنٹ سے وزیر کے لئے کھانا لینے 4 گاڑیاں آئیں، وزیر کا سٹاف سینئر صحافی طلعت حسین کے ہاتھ لگ گیا، سینئر صحافی طلعت حسین اپنے یوٹیوب چینل پر تمام تفصیلات سامنے لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ

سارا راستہ بلاک تھا اور پتہ چلا کہ بگٹی صاحب کھانا کھانے آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے اکثر مشکلات سڑکوں پر دیکھنے کو اس وقت ملتی ہے جب کسی وزیر یا بڑے عہدیدار کے گزرنے کیلئے سڑکوں کو بلاک کیا جاتاہے لیکن آپ کو جان کر شدید حیرت ہو گی کہ وزیر کیلئے ریسٹورنٹ سے روٹی لانے کیلئے بھاری پروٹوکول کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس میں متعدد گاڑیاں مسلسل 40 منٹ تک سٹارٹ کھڑی رہیں اور ریسٹورنٹ کے باہر ٹریفک بلاک کیے رکھی جس سے شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔سینئر صحافی طلعت حسین نے سارے منظر کو کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا، اس موقع پر وہ سیکیورٹی کے اہلکاروں کو راستہ صاف کرنے کیلئے کہتے رہے، اتنی دیر میں ایک اہلکار آگے بڑھا اور اس نے کیمرہ بند کروانے کی کوشش کی جبکہ سینئر صحافی نے اسے واضح الفاظ میں کہا کہ ہاتھ مت لگاؤ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آفس کے سامنے ایک ریسٹورنٹ ہے جس کا کھانا کافی مشہور ہے،ان کا کہنا تھا کہ بگٹی صاحب کی پروٹوکول کی اور تمام گن مینز سمیت لوازمات کے ساتھ گاڑیوں کی قطار لگی ہوئی تھی اور اس کے پیچھے فیملی والے جو لنچ کے ٹائم پر آئے ہوئے تھے وہ اوپر سے چکر کاٹ کر ون وے وائلیٹ کرتے ہوئے دوسری طرف گاڑیاں پارک کررہے تھے۔ پتہ چلا کہ بگٹی صاحب تو نہیں آئے لیکن ان کا سٹاف ان کے لئے روٹی لینے آیا ہوا ہے اور وہ بھی پروٹوکول کے ساتھ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آفیشل فیول ہے اور اس پر گاڑیاں بند نہیں تھیں بلکہ آن تھیں، ان کا کہنا تھا کہ سب سے کمال بات یہ ہے کہ یہ روٹی کا پروٹوکول تھا کھانے کا پروٹوکول تھا یہ کسی منسٹر کا پروٹوکول نہیں تھا اور تیس منٹ سے انہوں نے راستہ بلاک کئے رکھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…