امریکی سیکرٹری کی 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو عزت اور تحفظ فراہم کرنے پر پاکستان کی تعریف

17  جون‬‮  2022

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں متعین سفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی محکمہ خارجہ میں انڈر سیکرٹری عذرا زیا سے ملاقات کی جس میں پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔جمعہ کو انڈر سیکرٹری نے سفیر پاکستان کا گرم جوشی سے استقبال کیا

جس میں دونوں فریقین نے مختلف شعبوں میں تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی انڈر سیکرٹری عذرا زیا نے اپنی ٹویٹ میں سفیر پاکستان مسعود خان سیتعمیری بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے افغان نقل مکانی کے عمل اور پناہ گزینوں کے لیے پاکستان کے اہم کردار کو سراہا۔عذرا زیانے کہاکہ امریکہ پاکستان کے ساتھ قریبی شراکت داری کا خواہاں ہے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے امریکی انڈر سیکرٹری کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین پاک امریکہ تعلقات کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط استوار کرنے کیلئے بات چیت اور تعاون جاری رکھیں گے،ملاقات میں سفیر مسعود خان نے انڈر سیکرٹری عذرا زیا کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔سفیر پاکستان نے مئی کے مہینے میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام او آئی سی ڈائیلاگ کا بھی خیر مقدم کیا جو امریکہ اور آؤ آئی سی ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دیگا۔انڈر سیکرٹری عذرا زیا نے مارچ کے مہینے میں آؤ آئی سی،سی ایف ایم ، وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی کیلئے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔انڈر سیکرٹری نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار تعلقات اور شراکت داری پر زور دیا اور انہوں نے 4 دہائیوں سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو عزت اور تحفظ فراہم کرنے پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…