چین سے اگر پیسے آ جائینگے تو اعتماد بحال ہوگا ،وزیر خزانہ

13  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ چین سے اگر پیسے آ جائینگے تو اعتماد بحال ہوگا ، تین ماہ میں اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائینگی ،دوست ممالک کے پیسوں سے ملک نہیں چلتے ،ہم امپورٹڈ نہیں ، اسی ملک میں پیدا ہوئے اور یہاں مریں گے ،

آئی ایم ایف سے جلد معاہدہ ہوگا اور صورتحال بہتر ہو جائیگی ، عمران خان کو یقین تھا ان کی چھٹی ہو جائیگی اورانہوںنے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ اس ملک میں اسٹرکچرل مسائل ہیں ، مسائل ہوتے ہیں کوئی حل ہی نہیں کرتا ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہم امپورٹڈ نہیں اسی ملک میں پیدا ہوئے اور یہا مرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے ملک کو بچانا ہے ، سیاست ہوتی رہے گی ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ چین سے اگر پیسے آ جائینگے تو اعتماد بحال ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ دوست ممالک کے پیسوں سے ملک نہیں چلا کرتے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم دوست ممالک کے پیسوں سے چلیں گے تو اپنے پائوں پر کھڑے نہیں ہونگے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ، جلد معاہدہ طے پاگیا اور صورتحال بہتر ہو جائیگی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میرا اقصد آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کر نا نہیں ،اس وقت آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ضروری ہے ، آئی ایم ایف نے کہا پٹرول پر سبسڈی ختم کریں ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پی ٹی آئی بولتی کچھ تھی اور کرتی کچھ اور تھی ۔ ایک بار پھر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ تحریک انصاف نے سب سے زیادہ قرضہ لیا ۔ مہنگائی کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ یوکرین اور وس کی جنگ کی وجہ سے تیل ، گندم سمیت اشیاء مہنگی ہو گئی ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کو یقین تھا کہ

ان کی چھٹی ہو جائیگی اور اس وجہ سے انہوںنے پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اور لمبا شارٹ کھیلا ۔ ایک سوال پر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ہم دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں ، انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ہر آدمی ٹیکس دیتا ہے ،ملک میں پراپرٹی ٹیکس نہیں لیا جاتا ۔ایک سوال پر انہوںنے اعتراف کیا کہ مجھے لوگ شکایت کر چکے ہیں کہ سستا ملنے والے آٹا کی کوالٹی ٹھیک نہیں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ دو ہزار روپے کیلئے چالیس لاکھ لوگوں نے اپلائی کر دیا ہے ، ہماری کوشش غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کریں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…