مسلسل فتوحات نے گرین شرٹس کی قسمت جگا دی

12  جون‬‮  2022

کراچی(یواین پی) ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 فتوحات نے گرین شرٹس کی قسمت جگا دی جب کہ ٹیم نے سپرلیگ میں چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔پاکستان نے کیریبیئن ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کا آغاز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ میں دسویں پوزیشن کے ساتھ کیا، تب اس کے

مجموعی پوائنٹس 60 تھے جو12 میچز میں ملنے والی 6 فتوحات کی بدولت حاصل کیے، نیدرلینڈز پر کلین سوئپ کرکے آنے والی ویسٹ انڈین ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود تھی۔گرین شرٹس نے ملتان کی سخت گرمی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی تو پوائنٹس 70 ہوگئے اورساتویں پوزیشن سنبھال لی، مگر جیسے ہی دوسرے میچ میں کامیابی حاصل ہوئی تو گرین شرٹس کی پوزیشن کو بھی پر لگ گئے اور مہمان سائیڈ سے چوتھا درجہ چھین لیا، اب پاکستان کے مجموعی پوائنٹس 80 ہوچکے جواس نے 14 میچز میں سے ملنے والی 8 فتوحات کی وجہ سے حاصل کیے ہیں۔ٹیم کو رواں دورانیے کے 6 میچز میں شکست ہوچکی، اگر پاکستانی ٹیم تیسرا میچ جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کرے تو پھر مجموعی پوائنٹس تیسرے نمبر پر موجود افغانستان کے برابر 90 ہوجائیں گے۔اس وقت سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر بنگلہ دیش کی ٹیم 120 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے،یہ اس نے 18 میں سے 12 میچز جیت کر حاصل کیے، دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے 95 پوائنٹس ہیں، اس نے 15 میں سے 9 میچز جیتے، 5 میں شکست ہوئی جبکہ ایک بے نتیجہ رہاچھٹے نمبر پر بھارت اور ساتویں پر آسٹریلیا موجود ہے، آئرلینڈ کا آٹھواں اور سری لنکا کا نواں نمبر ہے، فی الحال نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بالترتیب دسویں اور11ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…