چیئرمین پی سی بی نے نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی اور کفایت شعاری کے حکومتی اقدامات کوہوا میں اڑادیا

11  جون‬‮  2022

اسلام آباد (آن لائن)نئی گاڑیوں کی خریداری پرپابندی اور کفایت شعاری کے حکومتی اقدامات کوہوا میں اڑاتے ہوئے چئیرمین پی سی بی رمیض راجہ نے کرکٹ بورڈ سے نئی بلٹ پروف فارچون کار حاصل کرلی ۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی کی جان کوکوئی خطر نہیں

اس کے باوجود انہوں نے پی سی بی سے انتہائی قیمتی گاڑی حاصل کی جسے بلٹ پروف بنادیا گیا اور اس پر بھاری رقم خرچ کرکے کرکٹ بورڈ کے بجٹ کو ضائع کردیا گیا جبکہ رمیض راجہ کاشروع میں کہناتھا کہ ہم پی سی بی فنڈز کو پروٹوکول پر خرچ نہیں کرتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس میڈم سریناپی سی بی سے ماہانہ تقریباً سات لاکھ روپے تنخواہ حاصل کررہی ہیں تاہم وہ نچلے عملے کے حق میں نہیں ہیں حتیٰ کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مہینہ کے آخر میں تنخواہ دی جاتی ہے اورڈائریکٹر ایچ آر کے رویے کی وجہ سے غریب دیہاڑی دار ملازمین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔یاد رہے میڈم سریناکو یواے ای سے کسی اعلی سطحی شخصیت کی ایماء پر لایا گیا ہے۔انہوں نے اپنے منیجر ایچ آر کے ساتھ ملکر نچلے ملازمین کے خلاف ایک مہم شروع کررکھی ہے اور انکی تنخواہوں اور مراعات میں تاخیری حربے استعمال کئے جاتے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایچ آر نے نئے بھرتی شدہ ڈرائیورز کو ریگولر کردیا جبکہ پرانے ڈرائیورز ابھی تک مستقل ہونے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔معاملے سامنے آنے پر انہوں نے دیگر ڈرائیورز کو بھی مستقل کردیا۔ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی رمیض راجہ کے علم میں یہ ساری صورتحال ہونے کے باوجود وہ ڈائریکٹر ایچ آر کے رویے کی وجہ سے خاموش ہیں اور میڈم سرینا کی حمایت اور دفاع کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…