پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

11  جون‬‮  2022

کراچی (آن لائن)چیئرمین سی این جی اینڈ پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ملک خدابخش نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنادی۔ملک خدا بخش نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں اوپیک کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں آئل کی پیدوار

بڑھانے کا فیصلہ ہوگااوراسکا ہمارے ملک کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ملک خدا بخش نے کہا کہ پیداوار بڑھنے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی، کورونا میں ڈیمانڈ کم ہونے کی وجہ سے سپلائی کم کی گئی تھی لیکن اب مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی ڈیمانڈ بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کی لڑائی نے پیٹرول کی قیمتوں پر کوئی زیادہ اثر نہیں ڈالا، حکومت پہلے ہی 60 روپے سے زائد اضافہ کر چکی ہے اورحکومت پٹرول ڈیزل مزید مہنگا کرنے کا سوچ رہی ہے۔ ملک خدابخش نے بتایا کہ اس وقت بھی پٹرول پر 9.21 روپے اور ڈیزل 23.71 روپے پر سبسڈی موجود ہے، یہ سبسڈی بھی ختم کریں تو پٹرول مہنگا کرنا پڑتا لیکن اب یہ اوپیک اجلاس کی خوشخبری آگئی ہے، اس اجلاس کے بعد سپلائی بڑھے گی اور پٹرول سستا ہو جائے گا، اس سے حکومت، ہمارے ملک کی معیشت اور عوام کو فائدہ ہو گا۔ ملک خدا بخش نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں اوپیک کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس میں آئل کی پیدوار بڑھانے کا فیصلہ ہوگااوراسکا ہمارے ملک کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…