چوہدری برادران کاسیاسی اختلافات کے معاملے پر حتمی فیصلوں کیلئے اہم ملاقات کا فیصلہ

9  جون‬‮  2022

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ق)کے چوہدری برادران نے سیاسی اختلافات کے معاملے پر حتمی فیصلوں کیلئے اہم ملاقات کا فیصلہ کیا ہے،چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت جلد ملاقات کریں گے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ

چوہدری خاندان کے تینوں بڑے مستقبل سے متعلق فیصلہ کن ملاقات کریں گے،(ق)لیگ کے ارکان اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے اختلافات کی بنا ء پر مسلم لیگ (ق)ایوانوں میں بھی تقسیم ہوگئی ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق)کے بیشتر ارکان کی حمایت چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی میں چوہدری پرویز الٰہی کو حاصل ہے۔چوہدری وجاہت حسین کے بیٹے حسین الٰہی نے بھی خاندانی پارٹی کو خیر باد کہہ کر مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الٰہی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے۔قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق)کے 5 اراکین اسمبلی موجود ہیں ان میں چوہدری سالک، طارق بشیر چیمہ اور بیگم فرخ خان چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ جبکہ چوہدری مونس اور چوہدری حسین الٰہی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔یہ تقسیم صوبائی اسمبلی میں بھی ہے مگر یہاں چوہدری پرویز الٰہی کا پلڑا بھاری ہے کیونکہ انہیں بائو رضوان، عبداللہ وڑائچ، سعادت نواز، ساجد بھٹی اور خدیجہ عمر فاروقی کی حمایت حاصل ہے۔طارق بشیر چیمہ گروپ کے ڈاکٹر افضل چوہدری شجاعت حسین کی حمایت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…