شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائے الزامات بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

8  جون‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے جاری پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحافی شاہین صہبائی اور دیگر افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوکت ترین

کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جو غلط اور بالکل بے بنیاد ہے کیونکہ شوکت ترین نے بھی خود اس دعوے کی تردید کی ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ ذاتی مفادات کو فروغ دینے کے لیے ادارے اور اس کی قیادت کے خلاف بدنیتی پر مبنی الزامات اور صریحاً جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ ادارہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے ذمہ داریاں مقدس فریضہ سمجھ کر پوری کرینگے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 80ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکا کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے بدلتے ہوئے جیو اسٹریٹجک حالات کے تناظر میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج بطور ایک پیشہ ور ادارہ پاکستان کی سلامتی، سالمیت اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ ایک مقدس فریضہ سمجھ کر پورا کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…