آل پاکستان انجمن تاجران کا کاروباررات ساڑھے 8بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر ردعمل آ گیا

8  جون‬‮  2022

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے قومی اقتصادی کونسل کے توانائی کی بچت کیلئے کاروباری مراکز رات ساڑھے 8بجے بند کرنے کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کڑے وقت میں تاجر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں،

حکومت سے درخواست ہے کہ جتناوقت کاروبار کھلا رہے اس میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی فیصلے کے بعدہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے ساتھ ہیں لیکن پھربھی حکومت تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کواعتماد میں لے اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے۔ موجودہ حالات میں توانائی کی بچت نا گزیرہے اس لئے تاجر ہر کڑے وقت کی طرح اب بھی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ بند پاور پلانٹس چلانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ہائیڈرل پیداوار بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے تاکہ عوام اورتاجروں کو سستی بجلی میسر آ سکے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ قوی امید ہے کہ تمام تاجر اس فیصلے کی تائید کرینگے اوررات ساڑھے 8بجے کاروبار بند کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس میں وزرا اعلی نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک گیر اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں صوبہ سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ، پنجاب کے وزیراعلی حمزہ شہباز اور بلوچستان کے وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو نے شرکت کی۔

اجلاس میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی پر وزرا اعلی سے اہم مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 7 جون 2022 کے اجلاس میں توانائی کی بچت کے حوالے سے تجاویز اور فیصلوں سے متعلق صوبائی وزرا اعلی کو آگاہ کیاگیا۔ چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزرا اعلی نے دودن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی وکارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی۔ وزرا اعلی نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…