بی جے پی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل آگیا

7  جون‬‮  2022

اسلام آباد،ریاض (این این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بھارت میں بی جے پی رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ نبی کریمۖ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا

کہ ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔دوسری جانب سعودی عرب کے جید علما کی کونسل نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کی طرف سے نبی آخر الزمان ۖکی شان میں گستاخانہ بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کونسل آف سینئر اسکالرز کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے ریاض میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی ترجمان کی جانب سے پیغمبر اسلام ۖ کی شان میں توہین آمیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ علما نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ دنیا میں اپنے قول و عمل سے اس بات کو پھیلائیں کہ نبی ۖ کو پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیاہے۔سعودی کونسل نے بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی کو بھی پیغمبر اسلام ۖسے متعلق توہین آمیز کلمات ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس سلسلے میں قرآن پاک کی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا جن میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام اور عظیم کردار کو بیان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…