مہنگائی کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟ پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان نے حکومت کو اہم تجاویز دیدیں

4  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اہم تجاویز دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی وزرا مشیرمعاونین آفیسرز گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس کی مراعات میں پچاس فیصد کمی کی جائے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے تجویز دی کہ وفاقی و صوبائی وزرا مشیرمعاونین آفیسرز گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس سمیت مراعات لینے والوں کے مراعات میں پچاس فیصد کمی کی تجویز دی ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ججز ،جرنیلوں، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہوگی، موجودہ صوتحال گز شتہ نااہل،نالائق اور ناجائز حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کو مل کر مہنگائی کا مقابلہ کرنا ہوگا، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عوام کی طرح حکومتی نمائندوں ،افسروں اور اعلیٰ عہدیداروں کو قربانی دینی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو عوام کا احساس ہے، مگر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آج عوام کا سوچ رہی ہے، کاش آئی ایم ایف کے ساتھ اپنے دور میں مذاکرات کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھا ہوتا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…