عثمان بزدار نے دوبارہ لانگ مارچ کی مخالفت کر دی نجی ٹی وی کا دعویٰ

1  جون‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی ا ین پی )نجی ٹی وی سما ءکے مطابق شاہ محمود قریشی کی گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقات ہوئی جس میں دوبارہ لانگ مارچ سے متعلق گفتگو ہوئی جس میں متعدد پی ٹی آئی رہنماوں نے لانگ مارچ کے بجائے جلسے جلوس کرنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ رہنماوں نے لانگ مارچ کو سپریم کورٹ کی اجازت سے مشروط کر دیا ہے ،جبکہ سابق

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ  لانگ مارچ کی بجائے ضمنی الیکشن پر توجہ دینی چاہیے ۔رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ر ہنماوں سے ملاقات میں لانگ مارچ سے متعلق اکثریت کی رائے طلب کی جس میں اکثریت نے لانگ مارچ کی مخالفت کر دی۔دوسری جانب تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف پٹیشن تیار کرلی جو سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے اگلے لانگ مارچ میں حکومت کی جانب سے رکاوٹ ڈالنے اور کارکنان کی ممکنہ پکڑ دھکڑ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بیان دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن تیار ہوگئی ہے، اور یہ درخواست آج سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے درخواست کی حتمی منطوری دے دی ہے، اور پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کیس کی پیروی کریں گے، اور مجوزہ درخواست میں سپریم کورٹ سے سوال کیا جائے گا کہ کیا لانگ مارچ میں دوبارہ پکڑ دھکڑ ہوگی، اور عدالت بتا دے کہ حکومت دوبارہ ملک بند کردے گی یا انہیں روکا جائے گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے نیب ترمیمی بل اور الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو بھی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…