ارشد شریف ٗعمران ریاض ٗمعید پیرزادہ اور سمیع ابراہیم کی گرفتاری بارے عدالت کا بڑا حکم

30  مئی‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف، سمیع ابراہیم ، معید پیرزادہ ، عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے صحافیوں کو گرفتار کرنےسے روک دیا۔دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ کیا بات ہے کہ سیاسی جماعتیں اقتدار میں آکر سب کچھ بھول جاتی ہیں۔بلوچ سٹوڈنٹس کو ڈنڈے مارے گئے ، کسی کو کچھ نہیں معلوم ۔

سب اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں ، اسلام آباد سے صحافی کو اٹھا لیا گیا ، ابھی تک اٹھانے والوں کا سراغ نہیں ملا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نےریمارکس دیے کہ سب سیاسی جماعتوں کے لیڈران آپسی لڑائی میں مصروف ہیں ، پاکستان کے مسائل کچھ اور ہیں ۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری پر جوڈیشل کمیشن آج بنادیا جائے گا۔ دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا آزاد کمیشن بننا چاہیے،گرفتاری نہیں اصل میں انہیں اغوا کیا گیا، بغیر وارنٹ کے جبری گمشدگی کرنے کی کوشش کی گئی، ان کی گاڑی اورفون کس نے لیا؟‘ڈرائیورکوکس نے مارا؟‘کمیشن کے سامنے بہت سے سوال آئیں گے۔اس موقع پر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کل رات میرے گھر کے باہر 2 پولیس کی وینز آئیں، خواتین پولیس اہلکار کا اصرار تھا کہ ایمان خود باہر آئیں، انہیں بتایا گیا میں گھر پر نہیں ہوں، پولیس رات کے وقت کیوں آتی ہے؟جاتے ہوئے وہ ایک نوٹس دے گئے، نوٹس میں پتاچلا میرے کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے جیسے میں کوئی دہشتگرد ہوں، ایک شہری پر ایسے چارج لگانا ریاست کے اوپر ایک سوال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں مجھے حراست میں لیں، چاہے گھنٹے کیلئے ہو یا10 گھنٹوں کیلئے، مجھے حراست میں لینا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…