عمران خان کچھ بھی کرلے اب اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گا،رانا ثناء اللہ کا بڑا اعلان

28  مئی‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے عمران خان کو اس بار اٹک پل کراس نہ کرنے دینے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان ہیلی کاپٹر سے اسلام آباد آگئے تو الگ بات ہے، ورنہ اسے اٹک پل کراس کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈی چوک آنے کی بڑی بڑھکیں لگارہے تھے لیکن وہ آئے نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئے، یہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی فورس لے کر آئے تھے۔اْن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ نے فورسز کا گھیرائوکر رکھا تھا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ حکومت، چیف جسٹس اور اداروں کو دھمکی دے رہے ہیں، کیا یہ بات کرنیکا طریقہ ہے؟انہوں نے کہا کہ یہ دھونس، بلیک میلنگ سے اپنی ٹرم پر لانا چاہتا ہے، دھمکی، گفتگو اور بلیک میلنگ کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر ہم انہیں نہیں روکتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے، یہ لوگ ریڈ زون میں داخل ہوتے تو وہاں آرمی موجود تھی، جانی نقصان ہوسکتا تھا۔اْن کا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلے سے پہلے اسلام آباد میں ان کے 10 لوگ تھے، یہ پرامن رہنے کا معاہدہ بھی کریں تو گارنٹی کون دے گا؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…