لانگ مارچ کے ختم ہوتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

26  مئی‬‮  2022

کراچی (آن لائن) اسلام آباد سے احتجاجی کارکنوں کی واپسی اور سیاسی محاذ آرائی میں کمی آتے ہی جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر42500پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ74.92فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ابتدائی سیشن کے دوران دباؤ کا شکار رہی اس دوران انڈیکس 41900پوائنٹس کی حد تک گر گیا تاہم اسلام آباد سے احتجاجی کارکنوں کی واپسی سے سیاسی درجہ حرارت میں کمی آتے ہی مارکیٹ مثبت زون میں چلی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 42600پوائنٹس کی سطح کو چھو گیاتھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 529.05پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42012.66پوائنٹس سے بڑھ کر42541.71پوائنٹس ہو گیا اسی طرح229.99پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15913.04پوائنٹس سے بڑھ کر16143.03پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28756.74پوائنٹس سے بڑھ کر29026.85پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب74کروڑ 99لاکھ9ہزار569روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب54کروڑ70لاکھ79ہزار850روپے سے بڑھ کر70کھرب66ارب29کروڑ69لاکھ89ہزار418روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 9ارب روپے مالیت کے 34کروڑ70لاکھ68ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 24کروڑ46ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 351کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے263کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،63میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پاک ریفائنری 3کروڑ56لاکھ،سینر جیکو پاک 1کروڑ96لاکھ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ84لاکھ،غنی گلوبل 1کروڑ76لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ67لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے فلپ مورس پاک کے بھاؤ میں 38.87روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر580.00روپے ہو گئی اسی طرح45.00روپے کے اضافے سے سیمنس پاک کے حصص کی قیمت بڑھ کر645.00روپے پر جا پہنچی جبکہ کولگیٹ پام کے بھاؤ میں 76.71روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ ک2123.28روپے ہو گئی اسی طرح 18.43روپے کی کمی سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت گھٹ کر1268.17روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…